• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31516

    عنوان: کیا ہم نماز کے بعد سجدے میں دعا کرسکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم نماز کے بعد سجدے میں دعا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 31516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 619=517-6/1432 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے علاحدہ سجدہ کرنا اور دعا کرنا ثابت نہیں، احادیث میں جو سجدہ میں آپ کی دعا کا ذکر ملتا ہے وہ نفل نماز کے سجدہ میں آپ نے دعا فرمائی ہے، اس لیے سجدہ میں دعا کرنی ہو تو نفل نماز کی نیت باندھ کر اس میں سجدہ میں جب جائیں تو دعا کریں، دعا بھی وہی ہونی چاہیے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث میں منقول ہیں، اردو میں دعا نہ ہو ورنہ نماز ہی فاسد ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند