• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 168380

    عنوان: جلسہ میں كتنی دیر بیٹھ سكتے ہیں؟

    سوال: جلسہ میں زیادہ سے زیادہ کتنی دیر تک بیٹھنے کا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 168380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:579-540/L=6/1440

    جلسہ میں زیادہ سے زیادہ ایک تسبیح کے بقدر بیٹھنا چاہیے ؛البتہ اگر کوئی جلسہ کی دعا پڑھ رہاہو تو اس سے زائد (دعا پڑھنے کے بقدر)بھی بیٹھ سکتا ہے ۔

    (ویجلس بین السجدتین مطمئنا) لما مر... (ولیس بینہما ذکر مسنون، وکذا) لیس (بعد رفعہ من الرکوع) دعاء، وکذا لا یأتی فی رکوعہ وسجودہ بغیر التسبیح (علی المذہب) (الدرالمختار)وفی رد المحتار: (قولہ مطمئنا) أی بقدر تسبیحة کما فی متن الدرر والسراج، وہل ہذا بیان لأکثرہ أو لأقلہ؟ الظاہر الأول بدلیل قول المصنف ولیس بینہما ذکر مسنون وقدمنا فی الواجبات عن ط أنہ لو أطال ہذہ الجلسة أو قومة الرکوع أکثر من تسبیحة بقدر تسبیحة ساہیا یلزمہ سجود السہو. اہ (الدر المختار معرد المحتار: ۲/۲۱۲،ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند