عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 167791
جواب نمبر: 167791
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 429-382/H=04/1440
(۱) آپ ایک لنگی یا پاجامہ وغیرہ نماز کے لئے خاص کرلیں نماز سے آدھ پون گھنٹہ پہلے استنجاء کرلیا کریں تاکہ بیس پچیس منٹ میں قطرہ کے آنے پر اس کو دھوکر صاف کرکے فارغ ہو جائیں اور پھر پاک لنگی پاجامہ پہن کر وضوء کرکے نماز اداء کرلیا کریں نماز چھوڑنا جائز نہیں اور جو نمازیں چھوڑ دی ہیں ان کی بھی جلد از جلد قضاء کرلیا کریں۔
(۲) احتلام ہونے پر جتنے حصہ پر کپڑے میں منی لگی ہے اُس کو تین مرتبہ دھوکر منی زائل کردینے سے کپڑا پاک ہو جائے گا اور بہتر یہ ہے کہ صابون سے اچھی طرح دھولیا کریں تاکہ منی کی بو بھی زائل ہو جائے اور کپڑا ناپاک رہنے کا وسوسہ بھی منقطع ہو جائے اور غسل کرکے نماز اداء کرلیا کریں اور نماز کے لئے پاک لنگی یا پاجامہ خاص کرلیں اور اس کو پہن کر نماز پڑھ لیا کریں تو آپ کے حق میں بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند