• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49351

    عنوان: عورت کی قصر نماز سسرال میں اگر مستقل قیام خاوند اور بچوں کے ساتھ کہیں دور ہو

    سوال: میرا آبائی گھر ساہیوال میں ہے جبکہ میں مستقل طور پر اپنے بیوی اور بچوں کے ساتھ کرائے کے گھر میں لاھور رھتا ہوں۔ میں اپنی نماز اپنے آبائی گھر پوری پڑتا ہوں۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ میری بیوی کے بارے میں کیا حکم ہے ۔ فی الحال وہ یہاں قصر نماز پڑھتی ہے ۔شکریہ

    جواب نمبر: 49351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1542-1537/N=1/1435-U اگر آپ لاہور میں بیوی بچوں کے ساتھ بغرض ملازمت رہائش پذیر ہیں اور وطن اصلی آپ کا ساہیوال ہے تو ساہیوال آپ کی بیوی کا بھی وطن اصلی ہے، لہٰذا آپ کی طرح آپ کی بیوی بھی ساہیوال میں نمازیں پوری پڑھے گی،چار رکعت والی نمازوں میں قصر نہ کرے گی، اگرچہ وہ وہاں پندرہ دن سے کم قیام کی نیت سے جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند