عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 605675
مقتدی کی التحیات پوری نہیں ہوئی تھی کہ امام صاحب کھڑے ہوگئے تو مقتدی کیا کرے؟
حضرت ایک مسئلہ میں ذرا تامّل ہے قعدہ اولی میں اگر التحیات پوری پڑھنے لگے اور امام تیسری رکعت کے لئے تکبیر کہدے تو اب کیا کرے ۔
جواب نمبر: 605675
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1008-654/sn=12/1442
صورت مسئولہ میں مقتدی تشہد مکمل کرکے ہی کھڑا ہوگا ؛ ہاں اگر یہ خطر ہ ہو کہ امام تیسری رکعت کے لئے رکوع میں چلا جائے گا تو پھر تشہد کی جتنی مقدار پڑھ چکا ہے، اسی پر بس کرکے کھڑا ہوجائے اور امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجائے ۔
(لو رفع الإمام رأسہ)...( قبل أن یتم المأموم التسبیحات) الثلاث (وجب متابعتہ)...(بخلاف سلامہ) أو قیامہ لثالثة (قبل تمام المؤتم التشہد) فإنہ لایتابعہ بل یتمہ لوجوبہ ، ولولم یتم جاز...قولہ وجب متابعتہ) أی فی الأصح من الروایتین کما فی البحر....(قولہ فإنہ لایتابعہ إلخ) أی ولوخاف أن تفوتہ الرکعة الثالثة مع الإمام کما صرح بہ فی الظہیریة إلی آخر ما فی الدر المختار وحاشیتہ لبن عابدین . (2/200، ط: زکریا، دیوبند) نیزدیکھیں:احسن الفتاوی3/376 ، 3/312، ط: زکریا)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند