عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 166276
جواب نمبر: 166276
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:176-123/sd=2/1440
بلا عذر مسجد کی جماعت چھوڑنا سخت گناه ہے ، احادیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے ، لڑکوں کا آپ کی اطاعت نہ کرنا اور مسجد کی جماعت چھوڑدینا سخت گناہ ہے ، آپ اصلاح کی کوشش جاری رکھیں، اگر سختی میں نفع کی امید ہو، تو سختی بھی کر سکتے ہیں،مسجد کی جماعت چھوڑنے پر ناراضگی کا اظہار تو بہرحال کریں،کبھی کبھی حکمت سے مسجد کی جماعت کی فضیلت اور ترک جماعت کی وعیدیں بھی سناتے رہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند