• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145664

    عنوان: کیا ہم سفر میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا ہم سفر میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 145664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 082-107/B=2/1438

    ہمارے یہاں احناف کے نزدیک ہر نماز اپنے اپنے وقت میں پڑھنا ضروری ہے ایک نماز کے وقت میں دو نمازیں پڑھنا جائز نہیں، البتہ جمع صوری کرسکتے ہیں یعنی ظہر کی نماز اخیر وقت میں اور عصر کی نماز اول وقت میں پڑھ لیں تو سفر میں ایسا کرنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند