• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162977

    عنوان: شیعہ عورت اہل سنت والجماعت میں داخل ہو تو چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضا کا حکم؟

    سوال: ایک عورت جو فرقہ اسماعیلیہ سے تعلق رکھتی تھی اب وہ اہل سنت والجماعت میں داخل ہوگئی تو کیا اس کو چھوٹی ہوئی نمازیں دوہرانا ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 162977

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1354-1197/L=11/1439

    صورت مسئولہ میں اس عورت کی جتنی نمازیں فرقہٴ اسماعیلیہ سے تعلق رکھنے کی حالت میں چھوٹی ہیں ان کی قضا اس پر واجب نہیں ویعذر بالجہل حربي أسلم ثمة ومکث مدة فلا قضاء علیہ لأن الخطاب إنما یلزم بالعلم أو دلیلہ ولم یوجدا کما لا یقضی مرتد ما فاتہ زمنہا ولا ما قبلہا إلا الحج، لأنہ بالردة یصیر کالکافر الأصلی (در مختار: ۲/۵۳۶، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند