• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603802

    عنوان:

    درمیان میں شامل ہونے والا کس طرح پڑھے؟

    سوال:

    ایک شخص امام کی قرأت شروع ہونے کے بعد نماز میں شامل ہوا ، اب ثنا کس طرح پڑھے گا ؟ کیا وہ رکوع میں ، سجدے میں، التحیات یا پھر کس رکوع میں پڑھے گا؟ تفصیل سے سمجھا دیں۔

    جواب نمبر: 603802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 777-908/B=01/1443

     وہ شخص ثناء نہیں پڑھے گا، نہ رکوع میں، نہ سجدے میں، نہ التحیات میں، اس سے ثناء ساقط ہوگئی۔ وہ تو پوری رکعت کا پانے والا مقتدی ہے۔ اسے ان شاء اللہ پوری رکعت میں پڑھی گئی تمام قرأة اور دعاوٴں کا ثواب ملے گا۔

    --------------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ سری نماز میں مسبوق حالت قیام میں ثناء پڑھے گا، جس رکعت میں بھی وہ نمازمیں شامل ہو۔ (ص)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند