• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 603238

    عنوان:

    فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہٴ فاتحہ كے بعد سورت پڑھ لی تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں اگر کسی نے کوئی سورة پڑہ لی تو کیا سجدہ سہو کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 603238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 615-479/L=08/1442

     اس صورت میں سجدہٴ سہو کی ضرورت نہیں۔ ولہذا قال فخر الإسلام وتبعہ في غایة البیان أن السورة مشروعة نفلا في الأخریین حتی لو قرأہا فی الأخریین ساہیا لم یلزمہ السجود، وفي الذخیرة، وہو المختار، وفي المحیط، وہو الأصح، وإن کان الأولی الاکتفاء بہا۔ (البحر الرائق شرح کنز الداقائق ومنحة الخالق وتکملة الطوري: 1/345)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند