• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153533

    عنوان: سیٹ لائٹ کے اوقات کے مطابق جنتری کی تصحیح کرنا؟

    سوال: آج سے کچھ ہی عرصہ قبل زمانے میں جدید آلات اور مشینری نہیں تھے سب کچھ ہاتھ بناوٹی آلات سے کام ہوتا تھا جو موجودہ دور کے اعتبار سے کافی محنت مشقت اور وقت کا متقاضی ہوتا تھا اِن سب کے علاوہ آجکل کے آلات ہمیں جو باتیں سیکنڈوں میں ناپ کر بالکل اچوک بتا دیتے ہیں زمانہ قدیم میں کافی مشقت کے بعد بھی اتنے اچوک ناپ تول نہیں ہو پاتے تھے پھر چاہے وہ بازار میں مستعمل چیزیں ہوں دفاتر کے آلات ہوں گھر کے چھوٹے بڑے آلات ہوں یا پھر میڈیکل کے لائن کی مشینیں ہوں جو آدمی کے بدن کی باریک سے باریک رگوں کا معائنہ بآسانی کرلیتے ہیں اور مریض کو کوئی خاصی دقت بھی نہیں ہوتی، تو خیر اصل بات یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے یہاں جو نماز کے اوقات کا چارٹ ہوتا ہے وہ پتہ نہیں کسی زمانے میں وضع کیا گیا ہوگا، اسی لیے شاید انٹرنیٹ سے لیا گیا غروب آفتاب، طلوعِ آفتاب یا زوال کے اوقات چارٹ کے اوقات سے میل نہیں کھاتے ، جبکہ چارٹ کے حساب سے ہم نمازوں کی اور سحر و افطار کے ادائگی جیسے اہم کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر موجود اوقات سٹلائٹ سے موصول شدہ ہوتے ہیں تو کیا آج کل کے آلات جدیدہ کا استعمال کرکے چارٹ پر نظرثانی نہیں کرنی چاہیے ؟

    جواب نمبر: 153533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1333-1242/H=11/1438

    انٹرنیٹ اور سیٹلائیٹ والے چارٹ پر آنکھ بند کرکے درست قراردینا اور عمل کرنا کرانا بھی درست نہیں اور پرانے چارٹس کو غلط علی الاطلاق کہہ دینا بھی صحیح نہیں ہے، آپ جس چارٹ کو صحیح سمجھتے ہیں اس کو نیز جو چارٹس آپ کی نظر میں صحیح نہ ہوں ان سب کو یہاں بھیج دیجئے یہاں ان شاء اللہ سب کو بغور ملاحظہ کرکے آپ کی رہنمائی کردی جائے گی ان شاء اللہ تعالی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند