• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165094

    عنوان: جماعت سے نماز پڑھتے وقت یہ خیال نہیں رہا كہ كونسی ركعت سے شامل ہوئے؟

    سوال: جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے وقت یہ خیال نہیں رہا کہ پہلی رکعت سے شامل ہوئے یا جماعت کی پہلی رکعت پوری ہونے کے بعد شامل ہوئے۔ ایسے وقت امام کے سلام پھیرنے پر سلام پھیرنا چاہئے یا ایک رکعت پڑھ کر سجدہٴ سہو کرلینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 165094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 13-253/H=3/1440

    نماز کے اندر اگر آپ کو شک ہوتا رہتا ہے ، تو صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ آپ اپنے ذہن پر زور ڈال کر جانب راجح کو متعین کرکے اس پر عمل کرلیں، اور اگر جانب راجح متعین نہ ہوسکے، تو امام کے ساتھ سلام پھیرنے کے بجائے کھڑے ہو کر ایک رکعت پوری کرلیں، پھر سجدہ سہو کرکے اپنی نماز مکمل کریں۔ اور اگر پہلی بار شک پیش آیا ہے تو حکم یہ ہے کہ امام کے ساتھ سلام پھیر دیں، اس کے بعد اس نماز کا اعادہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند