• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10804

    عنوان:

    دبر کے بال کاٹنا کیسا ہے واجب ہے یا سنت یا پھر فرض؟(۲) مثال کے طور پر اگر کسی شخص نے بہت ساری نمازیں نہیں پڑھیں،اور اس نے ان کی قضا بھی نہیں کی، لیکن اب وہ نماز پڑھتاہے لیکن کبھی کبھی وہ فرض نماز کے بعد دو رکعت یا چار رکعت نفل یہ سمجھ کر پڑھتا ہے کہ جو میری پہلے کی نمازیں چھوٹ گئی ہیں وہ ان نفل رکعتوں سے قضا ہوجائے گی تو کیا مغرب کی تین رکعتبھی قضا ہوجائے گی یا اس کے لیے الگ سے تین رکعت پڑھنی پڑے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 226=225/م

    (۱) مستحب ہے، جہاں تک ممکن ہوکاٹ لینا چاہیے۔

    (۲) نوافل کا ذخیرہ بھی آدمی کو اپنے پاس رکھنا چاہیے، لیکن نفل نماز اس نیت سے پڑھنا کہ اس کے ذریعہ فوت شدہ فرض نماز کی قضا ہوجائے گی، یہ درست نہیں۔ نفل پڑھنے سے فرض ادا نہیں ہوگی، فرض نماز کی قضا، فرض کی نیت ہی سے پڑھنی ہوگی، مغرب کی تین رکعت فرض کی قضا میں صرف تین رکعت فرض پڑھ لینا کافی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند