• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27129

    عنوان: زید چاہتاہے کہ میں جب بھی نماز پڑھوں تو سنت موٴکدہ کی جگہ اپنی وہ فرض نماز ادکروں جو زید سے قضا ہوچکی ہے اور زید یہ عمل مستقل کرنا چاہتاہے؟کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟

    سوال: زید چاہتاہے کہ میں جب بھی نماز پڑھوں تو سنت موٴکدہ کی جگہ اپنی وہ فرض نماز ادکروں جو زید سے قضا ہوچکی ہے اور زید یہ عمل مستقل کرنا چاہتاہے؟کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 27129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1975=1583-11/1431

    زید کا یہ طریقہ صحیح نہیں، سنت موٴکدہ بھی فرض عملی ہے اس کا چھوڑنا جائز نہیں۔ البتہ سنت غیرموٴکدہ یعنی نوافل کو چھوڑکر قضا نماز پڑھنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند