• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4989

    عنوان:

    حضرت ہم چھ آٹھ طلبہ ہیں جو کوچنگ سینٹر میں پڑھتے ہیں اور ہمارا جو کلاس کا ٹائم ہے وہ عشاء کی نماز کے درمیان آتا ہے اس لیے نماز جماعت سے نہیں ہوسکتی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم کلاس کے بعد مسجد میں جاکر دوسری جماعت کرواسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4989

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 507=527/ل

    صورت مسئولہ میں آپ لوگوں کو چاہیے کہ وقت کے بدل جانے کی فکر کریں تاکہ مسجد میں جاکر باجماعت نماز ادا کرنے میں سہولت ہو۔ البتہ اگر کسی طرح ممکن نہ ہو سکے تو آپ حضرات مسجد سے الگ کسی کمرہ وغیرہ میں جماعت کرلیا کریں۔ مسجد میں جاکر دوسری جماعت کرنا مکروہ تحریمی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند