• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35190

    عنوان: قصر كے سلسلے میں

    سوال: شہرکی آبادی بہت دور تک پھیل گئی ہے اور جس شہر کا سفر ہے اس شہر کی آبادی بھی بہت دور تک پھیل گئی ہے تو اب سوال یہ ہے کہ آبادی سے نکلنے اور دوسرے شہر کی آبادی میں داخل ہونے تک کلو میٹر کا اعتبار ہوگا یا اپنے گھر سے اس شہرمیں اپنی منزل تک پہنچنے تک کے کلو میٹر کااعتبار ہوگا شرعی سفر میں؟اسی طرح ممبئی کے ہمارے متعلقین آخری کنارے سے شہر کے دوسرے کنارے پہنچنے تک جو شرعی سفر کی مقدار کلومیٹر طے کر لیتے ہیں، وہ بھی سوال کرتے رہتے ہیں۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 35190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1812=542-12/1432 شہر یا گاوٴں کے فنا سے نکلتے وقت سفر کا آغاز مانا جائے گا، البتہ جو شہر بہت ہی بڑے ہیں، جیسے دلی ممبئی وغیرہ تو ان میں ہرعلاقہ کا جو زون اور سیکٹر بنا ہوتا ہے اس سے تجاوز کرنے پر سفر کی ابتداء ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند