• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 25860

    عنوان: پینٹ کو نیچے موڑکر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں تفصیل سے بتائیں۔ 

    سوال: پینٹ کو نیچے موڑکر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں تفصیل سے بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 25860

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1992=807-10/1431

    مردوں کو پینٹ یا پاجامہ وغیرہ سے ٹخنے ڈھانپنا نماز اور غیر نماز سب حالتوں میں سخت مکروہ اور بڑا گناہ ہے اس لیے پینٹ اتنی اونچی سلوانا چاہیے کہ ٹخنے ہمہ اوقات کھلے رہیں، تاہم اتفاقاً اگر ایسا نہ کیا تو موڑکر ٹخنوں کو کھول لینا چاہیے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند