• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58095

    عنوان: سوال یہ ہے کہ فرض نماز کے بعد جو تسبیح پڑھتے ہیں وہ کن انگلیوں میں پڑھنا چاہئے ؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ فرض نماز کے بعد جو تسبیح پڑھتے ہیں وہ کن انگلیوں میں پڑھنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 58095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 469-469/M=5/1436-U اچھا یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی انگلیوں پر تسبیح پڑھیں: عن عبد اللہ بن عمرو قال رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعقد التسبیح قال ابن قدامة بیمینہ (ابو داوٴد شریف: ۲۱۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند