عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 6528
کیا جنات کواس کی اصل شکل میں دیکھنا ممکن ہے؟ (۲) ایک امام نے فرض نماز میں ایک سجدہ چھوڑدیا نماز کے اخیر میں سلام کے بعد یا سلام کے پہلے ایک مقتدی امام کو چھوٹے ہوئے سجدہ کی یاد دلاتا ہے امام بغیر بولے ہوئے چھوٹا ہوا سجدہ کرتا ہے اس کے بعد سجدہ سہو کرتا ہے ۔ کیا نماز صحیح ہوجائے گی؟

جواب نمبر: 6528
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 711=711/ م
(۱) ممکن ہے۔
(۲) صورت مسئولہ میں اگر نماز کا ایک سجدہ چھوٹ گیا تھا، اور سلام کے بعد امام صاحب نے کوئی مفسد صلاة عمل نہیں کیا تھا، پھر مقتدی کے لقمہ دینے پر بغیر بولے امام صاحب نے سجدہ چھوٹا ہوا کرلیا اور سجدہٴ سہو کرکے پوری کری تو نماز صحیح ہوگئی، ولو نسي السھو أو سجدة صلبیة أو تلاویة یلزمہ ذلک ما دام في المسجد، وفي الشامي: لو کان علیہ سہویة فقط أو صلبیة فقط أو تلاویة فقط․․․․․ ففي ہذہ کلھا إذا سلم ناسیًا لما علیہ کلہ أو لما سوی السھویة لا یعد سلامہ قاطعًا فإذا تذکر یلزمہ ذلک الخ ثم یتشھد ویسلم ثم یسجد للسھو الخ (در مع الشامي)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند