• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 44022

    عنوان: جس صف میں ستون آتے ہوں اس میں كھڑا ہونا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہماری مسجد کی دوسری صف میں ستون آتے ہیں جس سے صف ٹوٹ جاتی ہے اس کے متبادل مسجد میں جگہ بھی ہے ، لیکن امام صاحب وہیں نماز پرھاتے ہیں . آیا ہماری نماز ہو گی؟ اکثر ستونو ں کے بیچ ۴ موٹے بندے نہیں مٹ سکتے جب ۳ آتے ہیں تو صف میں گیپ آ جاتا ہے۔ امام صاحب کو کہا بھی ہے کہ نماز مکرو ہو جاتی ہے ، لیکن وہ سنتے ہی نہیں.آیا ایسے امام کے پیچھے نماز جائز ہے؟اکثر بغیر وضو آذان بھی دے دیتے ہیں۔ تفصیل سے جواب دیجئے گا

    جواب نمبر: 44022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 332-257/B=3/1434 اگر دوسری صف میں ستون حائل ہوتا ہے تو اس سے پیچھے والی صف میں صف لگالیں، بشرطیکہ ازدحام نہ ہو اور ازدحام کی حالت میں دوسری صف میں بھی صف لگانا بلاکراہت درست ہے۔ ازدحام نہ ہونے کی صورت میں بھی محض خلافِ اولیٰ یعنی مکروہ تنزیہی ہے، لہٰذا اس مسئلہ میں امام صاحب کے ساتھ شدت کا برتاوٴ مناسب نہیں ہے۔ اذان بلا وضو کہنا یہ بھی خلاف اولیٰ یعنی مکروہ تنزیہی ہے، لہٰذا اس میں بھی اعتراض وتنقید کا انداز امام کے ساتھ اختیار بہتر نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند