• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178663

    عنوان: ہوا روک کر نماز ادا كرنا؟

    سوال: مجھے بادی یعنی گیسٹرک کی تکلیف ہے ، معدے کی دوا لے رہاہوں، لیکن بار بار وضو کرنے سے تکلیف ہوتی۔ اچھی طرح استنجاء کرنے کے بعد بھی نماز اور تراویح میں ہوا آجاتی ہے ۔ کیا میں وضو یعنی ہوا روک کر نماز ادا کر لیا کروں۔کیا حکم شرع ہو گا؟

    جواب نمبر: 178663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 852-749/M=09/1441

    مذکورہ عذر (گیس کی تکلیف) اگر شرعی عذر کی حد تک نہیں ہے تو وضو کے بعد خروج ریح سے وضو ٹوٹ جائے گا، اگر آپ وضو اور نماز کے دوران گیس کو نکلنے سے روک لیں تو نماز ہو جائے گی، لیکن تقاضہ شدید ہونے کی حالت میں اسے دبا کر پڑھنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند