• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162161

    عنوان: صلاۃ التسبیح كی نماز میں سجدے كی پوری تسبیحات پڑھنے سے پہلے اٹھ گیا تو كیا كرے؟

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میں اکثر کوشش کرتا ہوں صلات التسبیح پڑھنے کی لیکن ایک مسئلہ اکثر یہ رہتا ہے کہ ذہن بھٹک جاتا ہے کچھ لمحوں کے لئے جس سے کبھی غالب گمان اور کبھی شک رہتا ہے کہ کسی رکن میں دعا چھوٹ گئی ہے تو ان دونوں صورتوں میں کیا کیا کروں پوری نماز کا اعادہ یا کسی رکن میں زیادہ پڑھنے سے ادا ہو جاتی ہے مثلا اگر ایک سجدہ میں ۱۰ مرتبہ پڑہے بغیر غلطی سے اٹھ گیا تو یہ والی تعداد اگلے سجدہ میں پوری کروں یا نماز کا اعادہ کروں اور دعا میں اضافہ جو حضرات فرما تے ہیں ولا حول ولا قوت الا باللہ کا یہ احادیث سے ثابت ہے جزاکم اللہ خیر

    جواب نمبر: 162161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:32-978/sd=10/1439

    اگر سجدے میں تسبیح کی متعین تعداد پڑھنے سے پہلے اٹھ گیا، تو جتنی تسبیح رہ گئی ہوں ، وہ اگلے سجدے میں پوری کرلینا جائز ہے ، نماز کا اعادہ ضرور ی نہیں ہے اور شک و شبہ پر توجہ نہیں دینی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند