• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158993

    عنوان: دو تین عشاء كی قضا ایك دن اور وتر كی قضا دوسرے دن پڑھ سكتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: کیا ہم عشاء کی قضا نمازوں کو اس طرح پڑھ سکتے ہیں کہ تین یا چار عشاء کے فرض کو ایک دن اور ان کی وتروں کو دوسرے دن پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 158993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:597-602/M=6/1439

    اس طرح پڑھنا درست نہیں، ہردن کے عشاء کی فرض قضاء کے بعد وتر کی بھی قضا پڑھی جائے․․․ یعنی لا یلزم الترتیب بین الفائنة والوقتیة ولا بین الفوائد إذا کانت ستًا کذا في النہر، أما بین الوقتین کالوتر والعشاء فلا یسقط الترتیب لہذا المسقط کما لا یخفی․ (شامی زکریا ۲/ ۵۲۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند