• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163154

    عنوان: نماز کی حالت میں تصویر جیب میں رکھنا

    سوال: اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور اس کے جیب میں اگر کسی جاندار کی تصویر ہو تواس کا کیا حکم ہے نماز ہوگی یا نہیں اور اسی طرح اگر جیب میں شراب کی بوتل وغیرہ ہوتو کیا حکم ہے ؟ وضاحت سے بتائیں ۔

    جواب نمبر: 163154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1020-875/sn=11/1439

    (۱) نماز ہوجائے گی؛ لیکن بلا ضرورت جیب میں تصویر لے کر نماز نماز نہ پڑھنی چاہیے۔

    (۲) شراب ناپاک ہے اور ناپاکی کے ساتھ نماز پڑھنا جائز نہیں ہے؛ لہٰذا اگر کوئی شخص شراب کی بوتل یا پاوٴچ وغیرہ کے ساتھ نماز پڑھے گا تو اس کی نماز نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند