• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606441

    عنوان:

    مسجد میں اتنی بلند آواز سے درس دینا جو نمازیوں کے لیے خلل کا باعث ہو؟

    سوال:

    مسجد کے مرکزی ساونڈ سسٹم سے اندرون مسجد درس قرآن و درس حدیث دیناکس حد تک درست ہے جب کہ مسجد میں مسبوق نمازیوں کی نماز جاری ہو یا دوسرے احباب مسجد میں تلاوت قرآن کر رہے ہوں یا دیگر انفرادی معمولات ذکر یا نوافل پڑھ رہے ہوں اور آواز کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہو رہے ہوں؟ ازراہ کرم کوئی متبادل طریقہ ہو تو وہ بھی بیان کر دیں۔

    جواب نمبر: 606441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:198-151/L=3/1443

     مسجد کے مرکزی ساؤنڈ سسٹم سے قرآن یا حدیث کا درس دینا اسی شرط کے ساتھ درست ہے جبکہ اس کی وجہ سے نماز یا تلاوت وغیرہ میں مشغول لوگوں کی نماز، تلاوت وغیرہ میں خلل پیدا نہ ہو اور اگراس کی وجہ سے دوسروں کو خلل پیدا ہوتا ہو تو پھر مائک سے درس وغیرہ دینا درست نہ ہوگا ایسی صورت میں اسی قدر آواز میں درس دینا درست ہوگا کہ وہ دوسروں کی تشویش کا باعث نہ بنے۔

    وفی حاشیة الحموی عن الإمام الشعرانی: أجمع العلماء سلفا وخلفا علی استحباب ذکر الجماعة فی المساجد وغیرہا إلا أن یشوش جہرہم علی نائم أو مصل أو قارء إلخ.(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 660)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند