عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 28294
جواب نمبر: 2829401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 44=19-1/1432
سرّی نماز (مثلاً ظہر عصر) میں بھی امام کے پیچھے مقتدی کا سورہٴ فاتحہ پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، یہ مسئلہ احناف کے یہاں متفق علیہ ہے،جیسا کہ رد المحتار (شامی ۱/۴۰۲) میں وضاحت کے ساتھ صراحت ہے بلکہ ایک قول مقتدی کی نماز کے فاسد ہوجانے کا بھی ہے، اگرچہ یہ قول راجح اور اصح نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہماری مسجد میں بعض لوگ آتے ہیں اور بلند آواز سے سلام کرتے ہیں اور بعض لوگ اس وقت نماز، ذکر وغیرہ میں مشغول ہوتے ہیں ان کا اس طرح کرنا کیسا ہے؟ اگر میں جواب نہ دوں تو واجب رہ جائے او راگر جواب دوں تو بلند آواز سے دینا پڑتا ہے کیونکہ اس کو سنانا ہوتا ہے، اور ڈر ہے کہ دوسروں گی عبادت میں خلل پڑ جائے۔ کیا کرنا چاہیے؟ نیز کیا اذان اور اقامت کے دوران یا بعد میں کسی وقت درود پڑھنا واجب ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک آتا ہے؟
6943 مناظرصلاة الحاجة ایک سلام سے پڑھوں یا دو سلام سے؟
قصر واتمام کا ضابطہ کیا ہے؟
3753 مناظر