• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163142

    عنوان: كیا بستر پر نماز پڑھنا درست ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنا ہے کہ بستر پر نماز پڑھنا درست نہیں ہے ، کیا یہ صحیح ہے ؟ میں زمین پر پتلا سا کپڑا بچھا کر سوتا ہوں اور فجر کی سنّت نماز وہ کپڑا ہٹا کر زمین پر پڑھتا ہوں کیا یہ عمل صحیح ہے ؟ جزاک ا للہ

    جواب نمبر: 163142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1029-836/sn=11/1439

    اگر بستر ناپاک ہے تب تو نماز صحیح نہیں ہے، اگر پاک ہے یعنی اس پر کوئی ناپاکی (مثلاً پیشاب، منی وغیرہ) نہیں ہے تو بستر پر بھی نماز پڑھنا درست ہے بہ شرطے کہ بستر پتلا ہو، بہت موٹا گدا نہ ہو کہ سجدہ کے دوران پیشانی زمین پر نہ ٹکے۔

    (۲) جی ہاں آپ کا یہ عمل شرعاً درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند