• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33384

    عنوان: نماز کی پہلی رکعت میں چھوٹی سورة اور دوسری رکعت میں بڑی سورة پڑھ سکتے ہیں اگر وہ قرآنی ترتیب سے ہوں جیسے پہلی رکعت میں اگر سورة بقرہ کا پہلا رکوع تلاوت کیا تو کیادوسری رکعت میں دوسرا رکوع تلاوت کرسکتے ہیں؟کیا یہ ضروری ہے کہ پہلی رکعت میں دوسری رکعت کے مقابلے میں زیادہ آیت تلاوت کریں ؟

    سوال: نماز کی پہلی رکعت میں چھوٹی سورة اور دوسری رکعت میں بڑی سورة پڑھ سکتے ہیں اگر وہ قرآنی ترتیب سے ہوں جیسے پہلی رکعت میں اگر سورة بقرہ کا پہلا رکوع تلاوت کیا تو کیادوسری رکعت میں دوسرا رکوع تلاوت کرسکتے ہیں؟کیا یہ ضروری ہے کہ پہلی رکعت میں دوسری رکعت کے مقابلے میں زیادہ آیت تلاوت کریں ؟

    جواب نمبر: 33384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1161=728-8/1432 پہلی رکعت کو دوسری رکعت پر لمبا کیا جائے گا دوسری رکعت کو پہلی رکعت پر لمبا کرنا مکروہ ہے۔ پہلی رکعت میں دوسری رکعت کے مقابلے میں کچھ آیات زیادہ ہونی چاہئیں، اگر پہلی اور دوسری رکعت میں پڑھی گئی سورتیں یا آیات باہم متقارب ہوں ورنہ پھر کلمات اور حروف کے اعتبار سے پہلی رکعت کو لمبا کیا جائے گا۔ والذی تحصل من مجموع کلامہ وکلام القنیة أن إطلاق کراہة إطالة الثانیة بثلاث آیات مقید بالسور القصیرة المتقاربة الآیات لظہور الإطالة حینئذ فیہا أما السور الطویلة أو القصیرة المتفاوتة فلا یعتبر العدد فیہما بل یعتبر ظہور الإطالة من حیث الکلمات وإن اتحدت آیات السورتین عددًا․ (شامي: ۲/۲۶۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند