• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41525

    عنوان: مرد اگر شرعی سفر کرتا ہے تو سسرال میں مسافر کے حکم میں ہوتا ہے یا مقیم کے؟

    سوال: مرد اگر شرعی سفر کرتا ہے تو سسرال میں مسافر کے حکم میں ہوتا ہے یا مقیم کے؟

    جواب نمبر: 41525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 897-896/N=10/1433 اگر بیوی کو سسرال میں رکھ کر وہیں زندگی بسر کرنے کا ارادہ نہ ہو تو سسرال وطن اصلی نہ ہوگا اور پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت کی صورت میں آدمی وہاں مسافر ہوگا، مقیم نہ ہوگا ”قال في فتح القدیر (کتاب الصلاة باب صلاة المسافر: ۲/۴۳، ط: دارالکتب العلمیة بیروت لبنان): أو موضع تأہل بہا من قصدہ التعیش بہ لا الارتحال اھ․ ومثلہ في البحر الرائق (۲/۲۳۹، ط: مکتبة زکریا دیوبند) وحاشیة العلامة جلبی علی التبیین (۱/۳۱۴)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند