• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606014

    عنوان: دوران نماز آستین کا اتارنا 

    سوال:

    اگر کسی شخص کو یہ خطرہ ہو کہ میں آستین اتار کر نماز میں شریک ہوؤنگا تو میری رکعت چلی جائے گی تو وہ شخص پہلے نماز میں شریک ہو جاتا ہے اور دوران نماز اپنی آستین اتارتا ہے تو یہ آستین چڑھی ہوئی ہونے کی حالت میں نماز میں شریک ہونا اور دوران نماز آستین اتارنا یہ کیسا ہے؟ ذرا رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 31-17/H=01/1443

     خواہ رکعت نکل جائے مگر نماز میں شامل ہونے سے پہلے آستین اتار کر نماز میں شامل ہونا چاہئے اگر بغیر اتارے شامل ہوگئے اور ایک ہاتھ سے وقفہ وقفہ سے اتارلی تو گنجائش ہے اگر دونوں ہاتھوں سے اتاریں یا ایسے انداز سے اتاریں کہ دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا ہے تو نماز فاسد ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند