• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161672

    عنوان: وضو اور نماز میں بھول کی وجہ سے آڈیو یا ویڈیو بنانا؟

    سوال: مجھے وضو اور نماز میں بھول ہوتی ہے اور خاص طور پر فرض نماز میں۔ گھر کے دوسرے افراد کو دیکھنے کیلئے کھڑا کرنا پڑتا ہے ۔ اور نماز پڑھنے کے بعد معلوم کرتی ہوں کہ کیا پڑھا اگر دیکھنے والے کو یاد نہیں رہا یا غلط بتایا تو مجھے سخت رونا آتا ہے اور نماز دوبارہ پڑھتی ہوں۔ کیا میں اوڈیو اور وڈیو ٹیپ کرسکتی ہوں اور نماز پڑھنے کے بعد ختم کر دوں؟

    جواب نمبر: 161672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1118-1015/H=10/1439

    وضو اور نماز کو ویڈیو ٹیپ کرنا تو جائز نہیں اگر کسی طرف غالب گمان ہو تو اس کے مطابق عمل کرلیا کریں ورنہ وضوء اور نماز کو دہرالیا کریں اور شک یا بھول کی وجہ سے وضو اور نماز کا دہرانا لائق افسوس نہیں ہے بلکہ باعث اجر وثواب ہے اور رونا اگر خود بخود آئے اور رولیں تو اس میں کچھ حرج نہیں بلکہ اچھا ہے البتہ بہ تکلف نہ رویا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند