• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145332

    عنوان: عصر كی نماز شروع كی اور سورج غروب ہوگیا تو كیا نماز ہوگئی؟

    سوال: اگر کوئی شخص عصر کی نماز غروب سے قبل شروع کرے ،اور درمیانِ نماز غروب ہو گیا، اور اس نے نماز مکمل کی، تو اسکی نماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 145332

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 011-023/SN=2/1438

     

    جی ہاں! ہو جائے گی۔ ثلاث ساعات لاتجوز فیہا المکتوبة و لاصلاة الجنازة ․․․․․ وعند احمرارہا إلی أن یغیب إلا عصر یومہ ذلک فإنہ یجوز أداوٴہ عن الغروب الخ (فتاوی ہندیہ: ۱/ ۵۲، ط: زکریا)۔

    -----------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ مزید یہ عرض ہے کہ نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوگی (شامی: ۲/ ۳۲-۳۳)؛ اس لیے عصر کی نماز سورج زرد ہونے سے پہلے ہی ادا کرلینی چاہئے، اس سے زیادہ تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند