عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 58833
جواب نمبر: 58833
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 648-648/M=7/1436-U احناف کے یہاں فتوی اس پر ہے کہ عصر کا وقت مثلین کے بعد شروع ہوتا ہے اسی پر عمل کرنے میں احتیاط بھی ہے، صورت مسئولہ میں نماز اگرچہ ہوگئی لیکن ہراجتماع میں شافعی وقت کے مطابق نماز پڑھنے کا معمول بنالینا مناسب نہیں، جب نوے فیصد مقتدی حنفی تھے تو نماز عصر حنفی وقت کے مطابق حنفی امام کے پیچھے ہونی چاہیے تھی، آئندہ اس کا خیال رکھا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند