• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171505

    عنوان: نماز كے دوران مائك درست كرنا؟

    سوال: نماز کے دوران اگر مائک خراب ہوجائے اس طور پر کہ وہ نیچے گرجائے یا آواز کرنے لگے تو کیا امام اسکو درست کرسکتاہے ؟

    جواب نمبر: 171505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1255-1096/L=11/1440

    اگر عمل کثیر کہ دور سے دیکھنے والا یہ خیال کرے کہ یہ نماز میں نہیں ہے کے بغیر یہ عمل ممکن ہو تواس طور پر مائک درست کرنے کی گنجائش ہوگی،عمل کثیرکے ساتھ مائک درست کرنا جائز نہ ہوگا ،اور بہر صورت امام کے لیے بہتر ہے کہ وہ مائک درست نہ کرے ،ایسی صورت میں پیچھے والے شخص کو چاہیے کہ تکبیر کہدیا کرے ۔

    ویکرہ أیضاً فی الصلاة نزع القمیص والقلنسوة الخ وکذا یکرہ لبسہما اذا کان النزع واللبس بعمل یسیر․(کبیری شرح منیہ:۳۴۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند