• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150334

    عنوان: ایک رکعت میں دو متعدد سورتوں کی آیات پڑھنا؟

    سوال: مفتی صاحب مندرجہ ذیل صورتوں میں کیا میری نماز ہو جائے گی: (۱) اگر فرض نماز کی رکعت میں پہلی آیت صحیح نہیں پڑھی،پھر آگے کی دو آیات پڑھ لی،اس کے بعد یاد آنے پر دوبارہ پہلی آیت صحیح کر کے پڑھی اس طرح پڑھنے سے کیا میری نماز ہوگئی ؟ (۲)ایک رکعت میں شروع میں کچھ آیات ایک سورت کی پڑھیں پھر کچھ آیات دوسری سورت کی پڑھیں۔

    جواب نمبر: 150334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 963-937/L=8/1438

    (۱) جی ہاں نماز ہوگئی، ذکر في الفوائد لو قرأ في الصلاة بخطأ فاحش ثم رجع وقرأ صحیحا قال عندي صلاة جائزة․ (الہندیة: ۱/۱۴۰)

    (۲) فرض نماز میں بلا ضرورت اس طرح قرأت کرنا مکروہ ہے تاہم نماز درست ہوگئی، قال في الفتاوی البزازیة: الانتقال من آیة سورة إلی آیة سورة أخری أو إلی آیة من ہذہ السورة بینہما آیات یکرہ وکذا لو جمع بین سورتین أو سور بینہما سورة في رکعة أو في رکعتین وبینہما سورة أو قرأ فی الثانیة سورة فوقہا أو فعل ذلک في رکعة فکلہ مکروہ․․․ وکل ہذا في النوافل لا یکرہ․ (الفتاوی البزازیة علی الہندیة: ۱/ ۴۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند