• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605379

    عنوان:

    جس كی ایك ركعت چھوٹ گئی ہو اگر غلطی سے امام كے ساتھ پھیردے تو وہ كیا كرے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک کی ایک رکعت چھوٹ گئی اس نے امام صاحب کے ساتھ سلام پھیر دیا دونوں طرف بھولے سے تو کیا اس کی نماز ہوئی یا نہیں ، سجدہ سہو سے کام چل جائے گا جو بھی حکم ہو، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 605379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1311-942/H=11/1442

     اگر یاد آنے سے پہلے منافی صلاة کوئی امر پیش نہ آیا اور یاد آتے ہی کھڑے ہوکر چھوٹی ہوئی رکعت پڑھ کر سجدہٴ سہو اخیر میں کرلیا تو نماز درست ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند