• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601949

    عنوان:

    رشوت میں لیے گئے پیسوں میں سے حصہ لینے والے امام كے پیچھے نماز پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    ایک بندہ حافظ قرآن ہے اور پولیس کی نوکری کرتا ہے اس حافظ قرآن کے دوسرے ساتھی رشوت لیتے ہیں اور اس حافظ قرآن کو بھی حصہ دیتے ہیں اب اس حافظ قرآن کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 601949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 439-317/H=05/1442

     اگر واقعةً رشوت دینے پر وہ حافظ قرآن لے لیتا ہے تو اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے ۔ وإمامة صاحب الہویٰ والبدعة مکروہة الخ (البدائع: 1/157)۔ اور اگر رشوت کی رقم دینے پر وہ لینے سے معذرت کردیتا ہے تو یہ حکم نہ ہوگا بلکہ اس کے پیچھے نماز بلاکراہت درست ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند