عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 602938
اگر نماز فاسد ہو جائے تو نماز کو کس طرح توڑے ؟
جواب نمبر: 602938
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 485-414/M=06/1442
نماز فاسد ہوجانے سے مراد اگر نماز کا باطل ہونا ہے تواس کو توڑنے کے لیے الگ سے کسی اور عمل کی ضرورت نہیں، جس رکن میں نماز فاسد ہوئی ہے اس کو ادا کرنا چھوڑدے، اور اس رکن سے نکل کر ازسرنو نماز کا اعادہ کرے۔ اور اگر فساد، ترک واجب سہواً کی وجہ سے واقع ہوا ہے تو نماز توڑنے کی ضرورت نہیں، سجدہ سہو کے ذریعہ تلافی ہوسکتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند