• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12096

    عنوان:

    اگر نماز کا وقت ہوجائے اور بیت الخلاء کی حاجت ہو مگر کوئی انتظام نہ ہو تو کیا کیا جائے کیا ایسے ہی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    اگر نماز کا وقت ہوجائے اور بیت الخلاء کی حاجت ہو مگر کوئی انتظام نہ ہو تو کیا کیا جائے کیا ایسے ہی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 12096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 612=612/م

     

    بول وبراز کی حاجت شدید ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، اگر بیت الخلاء کی حاجت ہو اور فوری کوئی انتظام نہ ہو تو اگر نماز کے وقت میں وسعت ہو اور کچھ دیر یا دوری کے بعد انتظام کی توقع ہو تو حاجت سے فراغت تک نماز کو موٴخر کرلینا بہتر ہے، فارغ ہوکر پھر خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھے، اور اگر وقت تنگ ہورہا ہو یا انتظام کی کوئی توقع نہ ہو تو تقاضا کو دباکر اسی طرح نماز پڑھ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند