• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151193

    عنوان: امام عجمی ہے جو کہ باشرع ہے لیکن اس کی قرآت صحیح نہیں ہے

    سوال: میں سعودی عرب میں رہتاہوں۔ اور میرے نزدیک دو مساجد ہیں ایک میں امام عجمی ہے جو کہ باشرع ہے لیکن اس کی قرآت صحیح نہیں ہے یعنی الفاظ کی ادائیگی صحیح نہیں کرسکتے ۔ جبکہ دوسرے مسجد کاامام عربی ہے قرآت اچھی ہے لیکن اس کی داڑھی شریعت کے مطابق نہیں ہے یعنی ہلکی سی ہے ۔ اب اس حالت میں ہمیں کیا کرنا چاہیئے ۔ رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 151193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 899-849/B=8/1438

    اگر عجمی امام اپنی قراء ة میں لحن جلی نہیں کرتا ہے اور وہ باشرع ہے تو اس عجمی امام کے پیچھے نماز پڑھتے رہیں۔ ایسا شخص جو ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھتا ہے چونکہ وہ شرعاً فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوجاتی ہے، حدیث میں آیا ہے ولا یوٴم فاجرٌ مومنًا (ابن ماجہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند