• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145771

    عنوان: قضا نماز پڑھنے کا آسان طریقہ بتائیں

    سوال: میں نے ۲۳/ سال کی عمر سے نمازیں پڑھنا شروع کی ہیں، اس سے پہلے کبھی پڑھی تو کبھی قضا ہوئی، چونکہ یہ تقریباً آٹھ سال کی نمازیں ہیں، اب جب قضا لوٹانے کو سوچتا ہوں تو بہت زیادہ معلوم ہوتی ہیں، اور اگر روزآنہ ہر نماز کے ساتھ ایک نماز پڑھنا شروع بھی کروں تو مکمل کرنے میں آٹھ سال لگ جائیں گے۔ حضرت قضا نماز پڑھنے کا آسان طریقہ بتائیں تاکہ شروع کروں۔

    جواب نمبر: 145771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 089-065/H=2/1438

     

    یہی آسان صورت ہے کہ ہر نماز کے ساتھ ایک قضاء نماز پڑھ لیا کریں آٹھ سال میں ادائیگی ہو جائیگی ان شاء اللہ اگر کم مدت میں ادائیگی سے فارغ ہونے میں آسانی سمجھتے ہوں تو بجائے ایک کے دو قضاء نمازیں پڑھ لیا کریں تاکہ چار سال میں فراغت ہو جائے، جس طرح پڑھنے میں سہولت سمجھیں پڑھ لیں اور جس قدر جلد سے جلد ممکن ہو زیادہ نمازیں پڑھ کر جلد فارغ ہوجائیں کہ موت و حیات اپنے قبضہ کی چیز نہیں اور آخرت میں بالخصوص نماز کا معاملہ سخت ہے سب سے پہلے حشر میں نماز ہی کا حساب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند