عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 65517
جواب نمبر: 65517
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 698-691/L=6/1438
ایک ہی آدمی دو مرتبہ فرض کی نماز نہیں پڑھا سکتا، ایک مرتبہ نماز پڑھا دینے سے امام کے ذمہ سے فریضہ ساقط ہوجاتا ہے، اب دوبارہ نماز پڑھائیں گے تو وہ نفل پڑھنے والے ہوں گے، اور فرض نماز پڑھنے والے کا نفل نماز پڑھنے والے کی اقتداء کرنا صحیح نہیں ہے، اس سے مقتدی کی نماز فرض ادا نہیں ہوگی، لہٰذا صورت مسئولہ میں امام دوسری جماعت نہیں پڑھا سکتا، کوئی اور پڑھائے یا سب تنہا تنہا پڑھ لیں، ومفترض بمتنفل أي وفسد اقتداء المفترض بإمام متنفل ․․․ لأن الاقتداء بناء ووصف الفرضیة معدوم في حق الإمام (البحر الرائق: ۱/ ۶۳۱، باب الإمامة، ط: زکریا دیوبند) شامي: ۲/ ۳۲۴، ط: زکریا دیوبند۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند