• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36083

    عنوان: پوچھنا یہ ہے کہ اگر کوئی شخص چار رکعات نماز سنت پڑھتا ہے ا ور تیسری رکعات میں صرف سورة فاتحہ پڑھتا ہیا ور غلطی سے رکوع میں چلا جاتا ہے اور اسے بعد میں پتا چلتا ہے کہ میں نے سورة فاتحہ کے ساتھ کوئی سورة نہیں پڑھی تو نماز کس طرح مکمّل کرے گا؟یعنی سجدہ سہو کرے گا یا نماز دوبارہ پڑے گا؟ شکریہ۔

    سوال: پوچھنا یہ ہے کہ اگر کوئی شخص چار رکعات نماز سنت پڑھتا ہے ا ور تیسری رکعات میں صرف سورة فاتحہ پڑھتا ہیا ور غلطی سے رکوع میں چلا جاتا ہے اور اسے بعد میں پتا چلتا ہے کہ میں نے سورة فاتحہ کے ساتھ کوئی سورة نہیں پڑھی تو نماز کس طرح مکمّل کرے گا؟یعنی سجدہ سہو کرے گا یا نماز دوبارہ پڑے گا؟ شکریہ۔

    جواب نمبر: 36083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 110=110-1/1433 اگر نماز ختم ہونے سے پہلے یاد آجائے تو سجدہٴ سہو کرکے نماز پور کرلے، دوبارہ نماز پڑھنے کی حاجت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند