• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147025

    عنوان: نماز میں کوئی سورت متعین کرکے پڑھنا؟

    سوال: غیر مقلدین فقہ حنفی کے اس مسئلے پہ اعتراض کرتے ہیں اور الزام لگاتے ہیں کہ یہ مسئلہ حدیث کے خلاف ہے ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو لشکر کا قائد بنا کربہیجا وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتا تھا اور ہر رکعت (قل ھواللہ احد) پر ختم کرتا_...اسنے کہا میں پسند کرتا ہوں کہ اسکو پڑھوں...آپنے فرمایا: اسکو بتاؤ کہ اللہ اس سے محبت کرتاہے ،(بخاری#7375)فقہ حنفی-->نمازمیں کوء سورت مقرر کرلینا (صحابی کیطرح) کہ ہمیشہ وہی پڑھا کرے ...یہ بات مکروہ ہے _(بہشتی زیور،145،ح2 مسئلہ16)۔برائے مہربانی اسکا مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 147025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 280-220/H=3/1438

     

    اعتراض کرنے اور الزام لگانے والے غیر مقلدین سے کہہ دیجئے کہ پہلے تو حدیث شریف کا بعینہ متن نقل کریں پھر اس کا ترجمہ کریں اس کے بعد جو مطلب انہوں نے سمجھا ہے اس کو لکھ دیں اس کے بعد بہشتی زیور والے مسئلہ کے خلافِ حدیث ہونے کو وضاحت سے لکھ دیں تب ان شاء اللہ مدلل جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند