• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146919

    عنوان: نماز میں تلاوت کی رفتار کتنی ہونی چاہیے؟

    سوال: کیا نماز کے دوران تلاوت کی کوئی رفتار متعین ہے یا کسی بھی رفتار سے پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 146919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 274-260/B=3/1438

     

    نماز میں تدویر کے ساتھ یعنی درمیانی رفتار میں تلاوت کرے نہ بہت ٹھہر ٹھہر کر ترتیل کے ساتھ اور نہ بہت جلدی جلدی حدر کے ساتھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند