• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164421

    عنوان: اذان دینے کا صحیح وقت كیا ہے؟

    سوال: سوال: ہماری مسجد کے مؤذن صاحب فجر کا آغاز ہوتے ہی جماعت سے تقریباً 50 منٹ پہلے ہی اذان دے دیا کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے ایسا کرتے ہیں تاکہ انہیں سب سے پہلے اذان دینے کا ثواب مل جائے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان کا یہ عمل درست ہے ؟ اور اذان وجماعات کے درمیان کتنا وقفہ ہونا چاہیے ؟ کتاب و سنت کی روشنی میں جواب دیں نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 164421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1338-1220/M=12/1439

    فجر کی اذان سب سے پہلے دینے پر کوئی مخصوص ثواب نہیں، اذان اپنے وقت مقررہ پر دی جائے اور جب فجر کا وقت پوری طرح متحقق ہوجائے تب اذان دی جائے، وقت شروع ہونے سے پہلے اذان معتبر نہیں، اور اذان ونماز کے درمیان آدھ گھنٹے کا وقفہ کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند