• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12398

    عنوان:

    کیا نماز میں سورہ فاتحہ اور ضم سورہ امام کی اقتداء میں پڑھنا فرض ہے؟ سلفی مذہب کے ماننے والے علماء بخاری کا حوالہ دیتے ہوئے۔ اکثر لوگوں کو اپنی طرف کر رہے ہیں۔ برائے کرم صحیح معلومات فراہم کریں تو عین نوازش ہوگی کیوں کہ سلفی مذہب کافی پھیل رہا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 750=750/م

    امام کی اقتداء میں سورہٴ فاتحہ وغیرہا پڑھنا مقتدی کے لیے ناجائز ہے، حدیث میں ہے: إنما جعل الإمام لیوٴتم بہ فإذا کبر فکبّروا وإذا قرأ فأنصتوا دوسری حدیث میں ہے: من کان لہ إمام فقراء ة الإمام لہ قراء ة مزید تفصیلی معلومات کے لیے اور سلفیوں کی رد کے لیے اِن کتابوں کا مطالعہ کیجیے: غیر مقلدین کے اعتراضات حقیقت کے آئینے میں، تجلیات صفدر، تحفہ اہل حدیث، محاضرہ برموضوع رد غیرمقلدیت، وغیرہا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند