عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 21224
میرا سوال ہے فرض نماز کے بعد دعا آوازسے کرنیکے متعلق۔ ہمارے یہاں بعض لوگو مغرب کے بعد اور ظہر ، عشاء کی فرض نماز کے فورا بعد (الحمد للہ رب العالین) آواز سے پڑھ کر خاموش ہوجاتے ہیں اور پھر آخر میں (برحمتک یا ارحم الراحمین ) کہہ کر دعا ختم کرتے ہیں، کیا اس طرح دعا کرنا قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟ اگر ان سے پوچھیں تو جواب میں کہتے ہیں کہ یہ مسنون ہے۔ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمائیں۔

جواب نمبر: 21224
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 823=646-5/1431
مغرب،عشاء، ظہر کے فرض کے بعد الحمد للہ اور پھر آخر میں برحمتک یا أرحم الراحمین زور سے پڑھنے سے عامةً مقصود مقتدیوں کو دعاء کے شروع اورختم کرنے کی خبر دینا ہوتا ہے اس طریقہ کو مسنون کہنا درست نہیں، دعاء کے اول آخر حمد وثنا، مسنون ہے لیکن آہستہ پڑھنا مسنون ہے، قرآن میں ہے اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَةً لہٰذا امام صاحب کو چاہے کہ کبھی کبھی اس بلند آوازکے التزام کو ترک کردیا کریں تاکہ لوگوں کو اس کی مسنونیت کا شبہ نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند