عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 174201
جواب نمبر: 174201
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:158-132/N=3/1441
جب کوئی معذور شخص دوسری صف میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے تو پہلی صف میں اس کے سامنے جگہ خالی رکھنے کی ضرورت ہی نہیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ اقامت کے ختم ہونے تک وہ جگہ کو ضرور پرلیا کریں۔ اور اگر کبھی اتفاقاً اس جگہ کوئی کھڑا نہ ہو اور وہ خالی رہ جائے تو دوسری یا تیسری صف کا آدمی نماز کی حالت میں آگے بڑھ کراس خالی جگہ کو پر کرسکتا ہے، اس میں شرعاً کچھ گناہ یا مضائقہ نہیں۔
وفی القنیة : قام في آخر صف وبین الصفوف مواضع خالیة فللداخل أن یمر بین یدیہ لیصل الصفوف؛ لأنہ أسقط حرمة نفسہ فلا یأثم المار بین یدیہ (الدرالمختار مع ردالمحتار، کتاب الصلا، باب الامامة، ۲: ۲۱۲، ۲۱۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند