• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155634

    عنوان: کیا سنت غیر موٴکدہ اور نفل دونوں ایک ہی نماز ہے

    سوال: مفتی صاحب! کیا سنت غیر موٴکدہ اور نفل دونوں ایک ہی نماز ہے یا دونوں الگ الگ نماز ہے؟

    جواب نمبر: 155634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:155-6T/B=2/1439

    حکم کے لحاظ سے دونوں ایک ہی نماز ہیں: ومستحبہ ویسمی مندوبًا وأدبًا وفضیلة وہو ما فعلہ النبي صلی اللہ علیہ وسلم مرة وترکہ أخری وما أحبہ السلف (الدر المختار) وفي الرد: مطلب: لا فرق بین المندوب والمستحب والنفل والتطوع، قولہ ”ویسمی مندوبًا وادبًا“ زاد غیرہ نفلاً وتطوعا۔ (شامي: ۲/۲۴۶، زکریا دیوبند)

    -------------------------

    سنت غیر موٴکدہ نفل سے عام ہے، سنت غیر موٴکدہ وہ نماز ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؛ لیکن اس پر مواظبت ثابت نہیں اور نفل میں سنن غیرموٴکدہ کے علاوہ عام نفل نمازیں بھی داخل ہے جیسے کوئی شخص ۲، ۲/ رکعت کرکے غیر مکروہ اوقات میں مختلف نمازیں پڑھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند